Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی کو پیٹنے والے کو گرفتار کرنے کی ہدایت

’متعلقہ ادارے نے لڑکی کو پیٹنے کی ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے‘ (فوٹو: عاجل)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ حفر الباطن میں ایک لڑکی کو پیٹنے والے شخص کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’پبلک پراسیکیوٹر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ لڑکی کو پیٹنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے‘۔
’متعلقہ ادارے نے لڑکی کو پیٹنے کی ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’دوسرے لوگوں پر تشدد کرنے اور ان کی آزادی سلب کرنے والوں کے علاوہ دوسروں کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی‘۔
’ایسا کرنے والوں کو کڑی سزائیں دی جائیں گے تاکہ آئندہ وہ ایسے جرائم سے باز آجائیں اور دوسرے لوگوں کو بھی عبرت ہو‘۔

شیئر: