Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان ، مصر کویت اور الجزائر میں کورونا کی صورتحال

مصر میں ایک ہی دن میں 46 افراد جان کی بازی ہار گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیس میں اضافہ سامنے آیا۔ لبنان میں ایک ہی روز کورونا کے 3 ہزار 469 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 52 افراد کے اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 302 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک 4 ہزار 560 افراد ہلاک ہوئے۔
کویت میں ایک ہی روز کورونا کے مزید ایک ہزار 19 کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لبنان میں مجموعی کیسز تعداد 3 لاکھ 66 ہزار سے بڑھ گئی (فوٹو، ٹوئٹر)

کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک دس ہزار 938 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 67 تک پہنچ چکی ہے۔
مراکشی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 386 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 514 ہو گئی ہے۔
مراکش میں اب تک 8 ہزار 598 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ اس وائرس سے شفایاب ہونےوالوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 541 ہو گئی۔
الجزائرکی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 161 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 469 تک پہنچ گئی ہے۔
الجزائری صحت کمیٹی کے ترجمان جمال فورار نے کورونا کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز وائرس سے 3 ہلاکتیں ہونے کے بعد اب تک الجزائرمیں مجموعی طورپر 2 ہزار 970 افراد اس وائرس کے ہاتوں جان کی بازی ہارگئے ۔ جبکہ 77 ہزار 637 مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
 دریں اثنا مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاھد کا کہنا ہے کہ مصر میں کورونا سے ایک ہی دن میں 422 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ نئے کیسز کی تعداد 589 رہی ۔
مصر میں کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار 541 ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے۔

شیئر: