Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا کے 346 نئے مریض، تین اموات

ریاض ریجن میں سب سے زیادہ نئے کیسز ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز ایک ماہ سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ ریاض ریجن میں سب سے زیادہ نئے کیسز ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ جمعے کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 346 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 368 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید تین مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 483 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 549 ہے، جن میں سے 477 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 184 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 74 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 38 مریض سامنے آئے جبکہ  عسیر اور القصیم  ریجن میں نو، نو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 الحدود الشمالیہ ریجن میں سات،  المدینہ منورہ اور الجوف ریجن میں  پانچ ، پانچ، حائل اور نجران ریجن میں چار ، چار، جازان اور تبوک ریجن میں تین، تین جبکہ  الباحہ ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔
اب تک تین لاکھ 76 ہزار 723 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 67 ہزار 691 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: