Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے وزیر خارجہ کی انڈین ہم منصب سے ملاقات، شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر بات چیت

دونوں ممالک کے تاریخی دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا ہے(فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نے جمعے کو نئی دہلی میں انڈیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی ہے۔
امارات کی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد میں مشترکہ تعاون اور شراکت داری کو مزید فروغ دینے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

کورونا ویکسین تمام ممالک کے لیے مہیا کرنے کی عالمی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ٹوئٹر)

دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور کورونا ویکسین کو تمام ممالک کے لیے مہیا کرنے کی عالمی کوششوں کا جائزہ لیا۔
 شیخ عبداللہ بن زاید نے امارات اور انڈیا کے تعلقات کی مزید بہتری اور اس کے لیے عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے اماراتی ہم منصب اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ ان مواقع پر نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر احمد البنا بھی موجود تھے۔ 

شیئر: