Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد ویزا، ’سریع‘ نظام، پی آئی اے کی 75 پروازوں سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے درعیہ میں فارمولا ای کار ریس کا آغاز، گیارہ ارب ریال کے سرمائے سے السودۃ ڈیویلپمنٹ کمپنی کا قیام، کورونا ویکسینیشن کی مہم سمیت کئی اہم واقعات رونما ہوئے۔ دیکھیے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں پر ایک نظر: 

2021 سعودی کپ: دو روزہ تقریب میں بہترین فیشن
2021 سعودی کپ کو دنیا کی امیرترین گھڑ دوڑ سے موسوم کیا گیا۔ ریاض کے شاہ عبد العزیز ریس ٹریک پر تقریب کا آغاز ہوا جس میں فیشن کی جھلک نمایاں تھی۔ عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں شریک دنیائے فیشن کے مہمانوں میں شاہی شخصیات، ڈیزائنر اور بااثر شخصیات شامل تھیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شہری اور غیرملکی بڑی تعداد میں کورونا ویکسین سینٹرز پہنچنے لگے
سعودی وزارت صحت نے  کہا کہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی بڑی تعداد میں کورونا ویکسین سینٹرز پہنچنے لگے ہیں۔ 'یہ لوگ صحتی ایپ پر اندراج کراکر مقررہ تاریخ اور وقت پر ویکسین سینٹرز کارخ کررہے ہیں'
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

 دس برس کے لیے پاکستانی پاسپورٹ فیس اب 126 ریال
پاکستان میں وزارت داخلہ کی جانب سے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ کی جانب سے دس برس کے لیے پاسپورٹ فیس کا نیا شیڈول جاری کیا گیا جبکہ پانچ برس کے لیے پاسپورٹ کی سابقہ فیس برقرار رہے گی۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Caption

غیرملکیوں سے شادی شدہ سعودیوں کو بیرون مملکت سفر کی اجازت
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں سے شادی شدہ سعودی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے براہ راست سفر کرسکتے ہیں۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
پانچ سال میں انتہائی دولت مند افراد کی تعداد میں227 فیصد اضافہ
سعودی عرب میں 30 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ دولت کے حامل افراد، ’الٹر ہائی نیٹ ورتھ انڈویجوئلز‘، ’ یو ایچ این ڈبلیو آئیز‘ کی تعداد میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران 227 فیصد اضافہ ہوا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 گیارہ ارب ریال کے سرمائے سے السودۃ ڈیویلپمنٹ کمپنی کا قیام
سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے 11 ارب ریال سے زیادہ کے سرمائے سے السودۃ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ کمپنی 100 فیصد پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہوگی اور جنوبی سعوی عرب کے علاقے کو بین الاقوامی سیاحتی کوہستانی فرنٹ میں تبدیل کرے گی۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ولی عہد کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے رخصت

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بدھ کی صبح  ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں کامیاب آپریشن ہوا۔  ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ولی عہد کامیاب سرجری کے بعد کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے خیریت کے ساتھ روانہ ہوگئے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی آثارِ قدیمہ کی تلاش اور کھدائی دوبارہ شروع کرنے کی تیاری
سعودی عرب کی ہیریٹیج اتھارٹی مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد تقریباً ایک سال سے معطل رہنے والے منصوبوں پر سروے اور آثارِ قدیمہ کی کھدائی دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

درعیہ میں فارمولا ای ریس کا آغاز 
درعیہ میں فارمولا ای کار ریس کا آغاز جمعے سے ہوا۔ یہ ریس 26 اور27 فروری کو جاری رہی جس میں دنیا بھر سے معروف رائیڈرز کے علاوہ سعودی نوجوان بھی شریک ہوئے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
پہلی مرتبہ سعودی عرب کے ریاستی بانڈز یورو میں جاری
سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ریاستی بانڈ یورو میں جاری کیے۔ بانڈ کے پہلے ایڈیشن کا اعلان 24 فروری کی صبح کو کیا گیا اور اسی دن شام کو ہدف حاصل کرلیا گیا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی خواتین کی ملکیتی کمپنیوں کی تعداد 60 فیصد تک پہنچ گئی
عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ ’ خواتین ، کاروبار اور قانون 2021‘ کی رپورٹ میں سعودی عرب کو اصلاحات اور ترقی کی جانب پیشرفت کرنے والی دنیا کی 190 معیشتوں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں سونے کے نرخ کم
سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخ بین الاقوامی مارکیٹ کی مندی سے متاثر ہوکر کم ہوگئے-
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

مزید مساجد عارضی طور پر بند   
وزارت اسلامی امور کی جانب سے کہا ہے کہ گزشتہ 19 دنوں میں مملکت کے مختلف ریجنز میں 158 مساجد کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد انہیں کورونا سے محفوظ بنانے کےلیے مکمل طور پر سینیٹزکرکے 141 مساجد کو کھول دیا گیا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالعزیز کا انتقال
ایوان شاہی نے جمعے کو بیان جاری کرکے کہا کہ شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل آل سعود کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کیا سعودی عرب میں آزاد ویزے کے حوالے سے کوئی قانون ہے؟

سعودی عرب میں ’آزاد‘ ویزے کا کوئی تصور نہیں اور نہ ہی عملی طور پر ایسا کوئی قانونی نکتہ ہے۔
آزاد ویزے کی اصطلاح ایجنٹس کی پیدا کردہ ہے جس کا خمیازہ یہاں آنے والے تارکین کو بعد میں بھگتنا پڑتا ہے۔ 
حکومت کی جانب سے ویزہ کی فیس مقرر ہے اور وہ اس شخص سے وصول کی جاتی ہے جو اپنے لیے بیرون ملک سے افرادی قوت درآمد کرنے کا خواہاں ہوتا ہے۔ 
سعودی عرب کے اداروں کی جانب سے ویزے کے حوالے سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مملکت میں ملازمت کے ویزے پر آنے والے اس امر کے پابند ہیں کہ وہ اپنے آجر کے پاس ہی کام کریں گے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب سے پی آئی اے کے ذریعے 18 ہزار پاکستانی مسافروں کی واپسی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران سعودی عرب کے لیے یک طرفہ پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے تاکہ مملکت سے آنے والے پاکستانی مسافروں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ 
گذشتہ تین ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے پاکستان کے لیے 75 پروازیں چلائی گئیں جن کے ذریعے 18 ہزار سے زائد مسافر وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ملازمین کی تنخواہ بھی ’سریع‘ نظام کے تحت ہوگی؟

بینکوں کے ما بین رقوم کی منتقلی کے نئے نظام ’سریع‘ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نئے نظام میں ملازمین کی تنخواہ کی منتقلی شامل نہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ایک شخص نے سریع کی انتظامیہ سے پوچھا ہے کہ ’کیا ملازمین کی تنخواہوں کی منتقلی بھی سریع نظام کے ذریعہ ہوگی خاص طور پر ان دنوں میں جب تنخواہ دینے کی تاریخ میں چھٹی کا دن ہو‘۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

شیئر: