Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں کمی، پانچ اموات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 302 نئے مریض سامنے آئے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں منگل کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے کیسز کمی ہوئی ہے۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ منگل کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 302 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 286 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید پانچ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 505 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 571 ہے، جن میں سے 486 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 136 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 78 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 37 مریض سامنے آئے۔  الجوف ریجن میں آٹھ اور القصیم ریجن میں چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 571 ہے(فوٹو ایس پی اے)

عسیر اور الحدود الشمالیہ میں چھ، چھ ، مدینہ منورہ ، نجران، تبوک اور حائل ریجن میں پانچ، پانچ ، جازان ریجن میں چار جبکہ الباحہ ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔
اب تک تین لاکھ 78 ہزار 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 68 ہزار 936 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: