سعودی عرب کے شہرطائف میں المطار روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان شادی الثبیتی نے جمعہ کو بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ ریجن آپریشن روم نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پانچ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ طائف المطار روڈ پر انڈسٹریل ثانوی سکول کے بالمقابل پیش آیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں کے تصادم میں پانچ افراد زخمی ہوئے ان میں سے ایک شخص کی حالت نازک تھی جو الامیر منصور آرمی ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔
دیگر چار زخمیوں میں سے ایک کو جسے گہرے زخم آئے تھے امیر سلطان آرمی ہسپتال میں داخل کردیا گیا دیگر تین کے زخموں کا علاج بھی ہسپتال میں ہی کیا جارہا ہے۔