Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 382 نئے کیسز، پانچ اموات

مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 650 ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 382 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 378 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید پانچ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 524 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 650 ہے، جن میں سے 494 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 183 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 89 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 43 مریض سامنے آئے۔ مدینہ منورہ ریجن میں 12 اور القصیم ریجن میں 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اب تک تین لاکھ 79 ہزار 479 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)

حائل ریجن میںدس، الباحہ  ریجن میں آٹھ، الحدود الشمالیہ ریجن میں چھ، الجوف اور تبوک ریجن میں پانچ ، پانچ ، عسیر ریجن میں چار، نجران اور جازان ریجن میں تین ، تین مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 79 ہزار 479 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 70 ہزار 300 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: