Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا کے 357 نئے مریض، چار اموات

مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 689 ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 357 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 314 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 528 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 689 ہے، جن میں سے 505 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 188 ہے جبکہ  مکہ ریجن میں 54 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 الشرقیہ ریجن میں کورونا کے 51 مریض سامنے آئے۔ القصیم ریجن میں 20  اور مدینہ منورہ ریجن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے(فوٹو عاجل)

عسیر ریجن میں  چھ، حائل ریجن میں پانچ، الجوف اور تبوک ریجن میں چار، چار، جازان ریجن میں ود جبکہ الباحہ اور نجران  ریجن میں ایک ، ایک مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 79 ہزار 831 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 70 ہزار 614 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: