Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل کو سب سے زیادہ اور سب سے کم درجہ حرارت کہاں

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے وسط میں بارش کا امکان ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے منگل 9 مارچ کو سعودی عرب میں موسم کی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ  منگل کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم مستحکم رہے گا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ طریف اور القریات میں ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات خالد الزعاق نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے وسط میں بارش کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل کو بحیرہاحمر میں ہواؤں کا رخ شمال کی طرف سے شمال مغرب کی جانب ہوگا۔ ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار 16 تا 36 کلو میٹر ہوگی۔ سمندر میں لہریں ڈیڑھ تا ڈھائی میٹر تک اونچی ہوں گی۔ 
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مشرق سے جنوب مشرق کی جانب ہوگا  فی گھنٹہ رفتار 10 تا  34 کلو میٹر ہوگی۔ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔

شیئر: