Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : کوروناسے4 اموات ، 2ہزار سے زائد کیسزرپورٹ

مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار 160 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک ہی روز میں چار افراد اس مہلک وائرس سے جان کی بازی ہارگئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اماراتی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 36 ہزار 625 ہو گئی ہے۔
کورونا سے اب تک ایک ہزار 428 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار 391 افراد کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 496 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے شہریوں اور امارات میں رہنے والے غیر ملکیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ جلدازجلد کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ ویکسین لگوائیں۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنا سب کا فرض ہے تاکہ اس مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے

شیئر: