Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں گرد وغبار کا طوفان، بندر گاہ میں جہاز رانی معطل

جدہ میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث اسلامی بندر گاہ میں جہاز رانی معطل کر دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بندر گاہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حد نگاہ متاثر ہونے کے علاوہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھنے سے جہاز رانی وقتی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
دوسری طرف جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئر پورٹ نے بھی کہا ہے کہ ’گرد وغبار کی وجہ سے حد نگاہ 800 میٹر تک محدود ہے تاہم آپریشن معطل نہیں کیا گیا۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جدہ اور قرب و جوار علاقوں میں آج گرد و غبار کے طوفان میں شدت ہے۔دن گزرنے کے ساتھ طوفان میں مزید شدت متوقع ہے‘۔
ادھر محکمہ صحت نے سانس کے مریضوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر کے تمام ہسپتالوں میں جزوی ہنگامی کیفیت نافذ کردی ہے۔
واضح رہے کہ آج جدہ سمیت الجوف، شمالی حدود، قصیم اور ریاض میں بھی غبار کا طوفان ہے۔ 
 

شیئر: