Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ سعود بن عبدالمحسن پرتگال میں سعودی سفیر مقرر

پرتگال کے نئے سفیر 2000 تک مکہ مکرمہ کے نائب گورنر رہے- (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  شہزادہ سعود بن عبدالمحسن آل سعود کو پرتگال میں سعودی عرب کا سفیر مقرر کردیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق شہزادہ سعود بن عبدالمحسن سفیر بدرجہ وزیر ہوں گے-
شہزادہ سعود بن عبدالمحسن، شاہ سلمان کے مشیر ہیں- اس سے قبل وہ 2000 تک مکہ مکرمہ کے نائب گورنر رہے- پھر انہیں شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کے جانشین کے طور پر حائل کا گورنر تعینات کردیا گیا تھا-
شہزادہ سعود بن عبدالمحسن کے دور میں حائل یونیورسٹی قائم ہوئی- حائل ریلی کا سلسلہ شروع ہوا- امیر عبدالعزیز بن مساعد اکنامک سٹی  کا قیام عمل میں آیا- حائل قصیم شاہراہ اور قدیم زرعی روڈ تیار کیا گیا- حائل مدینہ  شاہراہ، قدیم روڈ اور حائل الجوف روڈ بنائے گئے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: