Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کے تاریخی ورثے کا تحفظ، تربیتی پروگرام کے لیے رجسٹریشن

سعودی عرب میں العلا کے لیے رائل کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ حمّاية پروگرام کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔
اتوار کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس تربیتی پروگرام کے دوران العلا اور خیبر گورنریٹ سے شریک ہونے والوں کو ورکشاپس اور فیلڈ ٹرپ کرائے جائیں گے۔
حمّاية پروگرام کے اغراض و مقاصد میں العلا اور خیبر گورنریٹ میں کمیونٹی پارٹنرشپ کے ذریعے علاقے کے غیرمعمولی کلچرل، تاریخی اور قدرتی ورثے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے اور نوجوانوں کو اس حوالے سے سفیر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آنے والے نسلوں کے لیے اس ورثے کا تحفظ کر سکیں۔

شیئر: