Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم تہذیبوں کا تاریخی سنگم، ’العلا‘ کے ثقافتی حُسن پر سیاحوں کی نظریں

العلا کمشنری سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہاں سعودی عرب کا وہ پہلا تاریخی مقام موجود ہے جسے یونیسکو نے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے متعدد منصوبے نافذ کیے گئے ہیں جس کے بعد نباتیان بادشاہت کی قیادت میں قائم کیے جانے والا العلا پہلے سے زیادہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔
سعودی ولی عہد اور العلا رائل کمیشن کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ڈیزائن کا تصور جاری کر دیا ہے جسے ’رحلہ عبر الزمن‘ (وقت کے ساتھ سفر) کا نام دیا گیا ہے۔
اس کا مقصد العلا کے بڑے تاریخی علاقے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس کی بدولت یہ علاقہ جو مملکت کے شمال مغرب میں واقع ہے منفرد قدرتی اور ثقافتی ماحول پیش کرے گا۔ 
آئندہ 15 سالوں میں العلا وادی جس میں کئی تاریخی مقامات شامل ہیں، ایک ایسے میوزیم میں تبدیل ہو جائے گی جہاں آنے والے سیاح دو لاکھ سال کی انسانی اور قدرتی تاریخ کا جائزہ لیں سکیں گے۔
امید کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد یہاں ہر سال 20 لاکھ سیاح آئیں گے اور 2035 تک اس سے مقامی سطح پر 38 ہزار نئی نوکریوں کے مواقع پیدا یوں گے۔

شیئر: