Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے مزید 9 ہلاکتیں، 1072 نئے کیسز

ریاض ریجن میں مریضوں کی تعداد زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 72 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی طورر کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 11 ہزار 263  تک پہنچ گئی‘۔
وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی سہ پہر کو جاری بیان میں کہا گیا  کہ ’ایک ہی دن میں نو افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے جن کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار887  ہو گئی‘۔


’کورونا سے 858  افراد شفایاب ہوئے جب کہ اس وقت مملکت کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ایک ہزار 224  افراد کو ان کی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے‘۔
بیان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ’ سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے جن کی تعداد 447 تھی جبکہ مکہ ریجن میں 236 افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹوآیا‘۔
مشرقی ریجن میں 164 مریض سامنےآئے، مدینہ منورہ میں ریجن میں مریضوں کی تعداد 42 اور عیسر میں 41 رہی جبکہ جازان ریجن میں 28 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔
قصیم ریجن میں مریضوں کی تعداد 26 رہی ، تبوک میں 23 ، حائل میں 20  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
شمالی حدود ریجن میں مریضوں کی تعداد 14 اور نجران ریجن میں 11 جبکہ الجوف اور الباحہ ریجن میں 10 ، دس افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

شیئر: