Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم، تیرہ اموات

چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 28 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار 25 اپریل کو کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے زیادہ ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 953 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 28 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھ  ہزار 900 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 759 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 246 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 382 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 212 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 152، عسیر ریجن میں 38، مدینہ ریجن میں 33، القصیم ریجن میں 33، جازان ریجن میں 26، تبوک ریجن میں 22، حائل ریجن میں 21، الجوف ریجن میں 10، الحدود الشمالیہ ریجن میں 9، نجران ریجن میں 9 جبکہ الباحہ ریجن میں 6 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 12 ہزار 216 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 95 ہزار 557 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: