Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمازی کورونا مبتلا، مزید 39 مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 79 روز کے دوران 862 مساجد عارضی طور پر بند ہوئی ہیں( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے پیر کو مملکت کے 8 علاقوں میں نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے  پر 39 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے گزشتہ  79 روز کے دوران 862 مساجد عارضی طور پر بند کیں۔ ان میں سے 801 مساجد کو سینیٹائزنگ اورحفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر بحال کردیا گیا۔
وزارت اسلامی امور نے اتوار کو 9 علاقوں میں  22 نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر 22 مساجد بند کی تھیں۔  

شیئر: