Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریض دو دن بعد پھر ایک ہزار سے زیادہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید نو مریض چل بسے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل 27 اپریل کو کورونا کے نئے کیسز دو دن بعد پھر ایک ہزار سے زیادہ آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے زیادہ ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے  ایک ہزار 45 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 983 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید نو مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھ  ہزار 922 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 710 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 227 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 419 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 221 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 155، عسیر ریجن میں 50، مدینہ ریجن میں 37،جازان ریجن میں 32، تبوک ریجن میں 32، القصیم ریجن میں 28، حائل ریجن میں 22، نجران ریجن میں 15، الحدود الشمالیہ ریجن میں 12، الباحہ ریجن میں 12 جبکہ الجوف ریجن میں 10 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 14 ہزار 219 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 97 ہزار 587 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: