Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ میں دو تربیتی جہاز ٹکرا گئے، سعودی ہلاک

جنوبی افریقہ میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ  جوہانسبرگ میں ہوابازی کی ٹریننگ کے دو جہاروں کے ٹکرانے کے باعث ایک سعودی شہری ہلاک ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ جہازوں میں ٹکر کا واقعہ جنوبی افریقہ کے معروف شہر جوہانسبرگ کے مضافات میں پیش آیا ہے۔ 
مرنے والے سعودی کا نام محمد بن احمد السیسی ہے۔ ٹرینر اور دوسرے طیارے کا عملہ بھی حادثے میں ہلاک ہوا ہے۔
سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جنوبی افریقہ  کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
 سفارتخانے کا کہنا ہے کہ  جنوبی افریقہ کے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حادثے کی تحقیقات کے بارے میں مسلسل آگاہی لے رہے ہیں۔

شیئر: