Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 937 نئےمریض، صحت یاب ہونے والے ایک ہزار سے زیادہ

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 705 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں  اتوار دو مئی کو کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے937 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 120 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 11 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھ  ہزار 976 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 705 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 135 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 381 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 225 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 110، عسیر ریجن میں 47، مدینہ ریجن میں 36، القصیم ریجن میں 30، جازان ریجن میں 27 ، تبوک ریجن میں 20، نجران ریجن میں 16، الحدود الشمالیہ ریجن میں 10، الباحہ ریجن میں 8 حائل ریجن میں 5، جبکہ الجوف ریجن میں 2 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 19 ہزار 348 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 4 لاکھ  2 ہزار 664 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: