Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اُردن نے سعودی عرب اور شام کے ساتھ اپنی دو سرحدی پوسٹیں دوبارہ کھول دیں

مسافروں کو اردن میں داخلے کے لیے پی ایس آر کا منفی رزلٹ ضرور دکھانا ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)
اردن نے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اگست میں نو ماہ تک بند سعودی عرب اور شام کے ساتھ اپنی دو سرحدیں دوبارہ کھول دی ہیں۔
عرب نیوز نے مشرق وسطیٰ کے اخبار الشرق الاوسط کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مسافروں کو داخلے کے لیے پی سی آر کا منفی رزلٹ ضرور دکھانا ہوگا، انہیں اردن پہنچنے پر اضافی ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ایک دن میں داخلے کے لیے لوگوں کی تعداد کی حد بھی مقرر کی گئی ہے۔ العمری پوسٹ کے ذریعے سعودی عرب سے 200 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ زیادہ سے زیادہ 150 جبر کراسنگ کے ذریعے شام سے داخل ہو سکتے ہیں۔‘
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’شام کی جنگ کی وجہ بسے کئی برسوں تک بند رہنے کے بعد جبر پوسٹ کو 2018 میں دوبارہ کھولا گیا تھا۔‘

شیئر: