Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 14 اموات، نئے کیسز ایک ہزار سے زیادہ

جمعرات کو کورونا کے نئے مریض ریاض شہر میں ( 402) سامنے آئے- (فوٹو ایس پی اے)
مملکت میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں تو دوسری جانب اموات بھی بڑھنے لگی ہیں- جمعرات کو نئے کیسز ایک ہزار سے زیادہ رہے-
سبق اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے نئے کیسز 1090 رہے جس کے بعد کل تعداد 4 لاکھ 23 ہزار  406 ہوگئی ہے- صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد  982 تھی جس کے بعد شفایاب کل افراد کی تعداد  4 لاکھ 6 ہزار 589 ہوچکی ہے- نئی اموات 14ہوئی ہیں جس کے بعد کل تعداد 7 ہزار 32 تک جا پہنچی ہے-
جمعرات کو سب سے زیادہ کورونا کے نئے مریض ریاض شہر میں ( 402) سامنے آئے- اس کے بعد مکہ مکرمہ 288، منطقہ شرقیہ میں  136، مدینہ منورہ میں 57، عسیر میں  43، جازان میں 40، قصیم میں  33، تبوک میں  26، حائل  میں 17، حدود شمالیہ میں 16، نجران میں  15، باحہ میں 10 اور الجوف میں 7 کیسز ریکارڈ پر آئے-
وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار  785 ہے جبکہ انتہائی تشویشناک صورتحال سے دوچار مریضوں کی تعداد ایک ہزار  333 ہے-
وزارت صحت نے ایک بار پھر شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ عید کی خریداری کے لیے مارکیٹوں میں جاتے وقت ماسک ، سماجی فاصلے کی پابندی کریں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: