Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1724 نئے کیسز، تین اموات

امارات میں کورونا سے اب تک 1604 اموات ہوچکی ہیں- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد  اور اموات میں کمی واقع ہورہی ہے-
اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو کورونا کے نئے  کیسز 1724 رہے جس کے بعد کل تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 944 ہوگئی ہے- اسی طرح کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد  1682 رہی جس کے بعد کل تعداد  5 لاکھ 11 ہزار 340 تک جاپہنچی ہے- تین اموات کے بعد کل تعداد 1604 ہے-

امارات میں کوروانا کی اب تک ایک کروز سے زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں- (فوٹو وام)

اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 96 ہزار 777 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
اماراتی وزارت صحت نے ایک اور اعلامیہ میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 72 ہزار 811 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں جس کے بعد کل دی جانے والی ویکسین کی تعداد  ایک کروڑ 9 لاکھ 7 ہزار 264 ہوگئی ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: