Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے جدہ میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
دونوں ممالک کے وزرا خارجہ کی ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے وزارت خارجہ کے سیاسی و معاشی امور کے سیکرٹری عید بن محمد الثقفی اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
واضح رہے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جمعہ کی شب مملکت پہنچے جہاں انہوں نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اہم معاملات سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: