Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے کابل میں دھماکے کی مذمت

افغانستان کو تشدد اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب نے افغان دارالحکومت کابل میں سکول کے قریب دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔ دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ برادر ملک افغانستان کو تشدد، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ 
سعودی عرب نے دہشتگردانہ سرگرمیوں کو مذہبی ہدایات اور تمام انسانی واخلاقی اقدارکے منافی قرار دیا۔
سعودی دفتر خارجہ نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ ، افغان حکومت و عوام سے ہمدردی و تعزیت اور زخمیوں کی فوری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: