Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں منگل کو تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان

سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  منگل گیارہ مئی کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ نجران، جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے۔ 
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ قصیم، ریاض، حائل، تبوک اور حدود شمالیہ میں مختلف مقامات پر گردو غبار کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 مملکت میں منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی  گریڈ  مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت  17 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پیر کو مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔

 

 

شیئر: