Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں بھی عید الفطر جمعرات کو 

انڈونیشیا اور ملائیشا میں بھی منگل کو چاند دکھائی نہیں دیا(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب ممالک میں بھی منگل کی شام عید الفطرکا چاند دیکھنے کی کوئی اطلاع موصول نہ ہونے کی وجہ سے عید الفطرجمعرات کو منائی جائے گی۔
ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق قطر کی وزارت اوقاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے تیس دن پورے ہونگے اور عید الفطرجمعرات کو ہوگی۔
دوسری جانب اردن ، کویت، متحدہ عرب امارات ، انڈونیشا اور ملائیشا میں بھی منگل کی شام چاند نہ دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد عید الفطرجمعرات کے دن منانے کااعلان کیا گیا ہے

شیئر: