Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے عمران خان کا ٹیلیفونک رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ یروشلم میں اسرائیل کی جانب سے تشدد کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اسرائیلی  افوج کے مسجد اقصیٰ میں تشدد کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے موقف کی تائید کی جس میں  فلسطینی عوام کی جانب سے اپنے حقوق کےحصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تائید کی گئی۔
دریں اثنا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پرکی جانے والی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اعلی قیادت کیجانب سے ان کی اور وفد کے ارکان کی بہترین مہمان نوازی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مثالی ہیں جن میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

شیئر: