Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعے کو موسم کیسا رہے گا؟

بحرالاحمرمیں موجیں 2 میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ  جعمہ 14 مئی کو مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ نجران ، عسیر ، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں کہیں گرج چمک کے ساتھ جبکہ کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قصیم ، ریاض ، حائل مشرقی ریجن کے بعض علاقوں اور شمالی حدود و الجوف کے علاوہ مدینہ منورہ میں بھی جمعے کو مطلع آبرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں گرد وغبار کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔
بحر الاحمر میں ہوا کی رفتار 20 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ ہو گی جبکہ سمندر میں موجیں ایک سے دو میٹر تک بلند ہونے کا امکان ہے۔
خلیج عربی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی توقع ظاہر کی ہے کہ وہاں ہوا کی رفتار 10 سے 34 کلومیٹرفی گھنٹہ چلی گی جبکہ موجیں آدھے سے ایک میٹرتک بلند ہونے کی توقع ہے۔

شیئر: