Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 837 نئے مریض، کیسز کم ہونے لگے

اب تک چار لاکھ 32 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 15 مئی کو کورونا کے نئے کیسز  میں کمی آئی ہے ۔ دو دن سے ایک ہزار سے بھی کم  نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 837 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 12 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 147 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 363 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 331 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 290 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 240 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 97، مدینہ ریجن میں 55، عسیر ریجن میں 54،القصیم ریجن میں 29، جازان ریجن میں 28 ،نجران ریجن میں 15، حائل ریجن میں 10، الباحہ ریجن میں 8، الجوف ریجن میں 5 جبکہ  تبوک ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔
اب تک چار لاکھ 32 ہزار 269 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 4 لاکھ 16ہزار 759 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: