Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : کورونا کے2 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائدافراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 2167 نئے مریض جمعرات کو سامنے آئے جبکہ شفا پانے والوں کی تعداد 2137 رہی- کورونا سے نئی اموات کی تعداد 3 رہی- 
اماراتی خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق 2 ہزار 167  نئے کیسز کے بعد کل مریضوں کی  تعداد  5 لاکھ 63 ہزار  215 ہوگئی ہے- 2137
ایک ہی روز 2 ہزار 137 افراد اس مرض سے شفایاب ہو ئے جس کے بعد اب تک 5  لاکھ 43 ہزار 23 افراد اس مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں  جبکہ 3 اموات کے بعد کل تعداد 1664 ہوچکی ہے- 
اماراتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  2 لاکھ 25 ہزار 957 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے  ہیں- 
متحدہ عرب امارات میں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 16 ہزار 422 کورونا ویکسین خوراکیں دی گئیں اس طرح  اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ 31 ہزار  970 ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں- 

شیئر: