Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین نرس کو 19 سال تک خدمات انجام دینے پر خراج تحسین

’عملے سمیت مریضوں اور علاقہ کے رہائشیوں نے انہیں قیمتی تحائف سے نوازا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عشیرہ نامی علاقے میں واقع صحت کلینک میں 19 سال تک خدمات انجام دینے والی انڈین نرس کو وطن واپس جانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عشیرہ کلینک کے عملے سمیت مریضوں اور علاقہ کے رہائشیوں نے مستقل طور پر انہیں قیمتی تحائف سے نوازا ہے۔

عشیرہ کلینک کے سربراہ رفاع علی العتیبی نے کہا ہے کہ ’انڈین نرس جیسی مائیکل نے اس کلینک میں 19 سال خدمت کی ہے‘۔
’اپنے کام میں اخلاص اور اچھے اخلاق کے علاوہ جذبہ خدمت کے باعث وہ رہائشیوں میں انتہائی مقبول ہوگئیں‘۔

’اب انہوں نے جب مستقل طور پر واپسی کا فیصلہ کیا ہے تو کلینک عملے کے علاوہ رہائشیوں نے اپنے اپنے انداز میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے‘۔
ادھر لوگوں کی محبت دیکھ کر انڈین نرس آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ ’اس کلینک میں 19 سال تک خدمات انجام دینے کے دوران میں نے کبھی بھی محسوس نہیں کیا کہ میں یہاں اجنبی ہوں‘۔

’اس ملک نے اور اس کے رہائشیوں نے ہر ہر موقع پر میرا ساتھ دیا جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔

شیئر: