Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد کے باہرگاڑی غلط طریقے سے  پارک کرنا غیرمناسب عمل

غیر مناسب پارکنگ پر 150 ریال تک جرمانہ کیاجاتاہے(فوٹو،ٹوئٹر)
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مساجد کے باہرگاڑی غیر مناسب طریقے سے کارپارک کرنا غیر اخلاقی عمل ہے جس سے دوسروں کو تکلیف ہو سکتی ہے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر پرجاری انتباہی پیغام کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ غیر مناسب طریقے سے گاڑی پارک کرنا قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے جس پر سو سے 150 ریال تک جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں میں مسجد آنے والوں کو چاہئے کہ وہ اپنی کارغیر مناسب انداز میں پارک نہ کریں جس سے مساجد میں لوگوں کو داخل ہونے اور نکلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے علاوہ ازیں کسی اور کی گاڑی کا راستہ بھی بند ہو جاتا ہے۔
غیر مناسب انداز میں گاڑی پارک کرنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے جو حادثے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔ قانون کے مطابق گاڑی مناسب انداز میں پارک نہ کیے جانے پر150 ریال تک چالان کیاجاتاہے۔

شیئر: