Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا قومی عجائب گھر بدھ سے کھولنے کا اعلان

عجائب گھر روزانہ صبح 9 سے رات  9 بجے تک کھولا جائے گا۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے قومی عجائب گھر بدھ  16 جون سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کورونا کے باعث بند کیے جانے کے اب اب معمول کے مطابق کام کرنے لگے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی قومی عجائب گھر انتظامیہ نے پیر کو بیان میں کہا کہ بدھ 16 جون سے عجائب گھر معمول کے مطابق روزانہ صبح 9 سے رات  9 بجے تک کھولا جائے گا۔
جمعرات کو صبح  9 سے رات گیارہ بجے تک اور جمعے کو دوپہر ایک سے رات گیارہ بجے تک کھلے گا جبکہ اتوار کو بند رہے گا۔ 
قومی عجائب گھر کی انتظامیہ نے شائقین سے کہا  کہ عجائب گھر آنے والے گیٹ پر توکلنا ایپ دکھانے کے پابند ہوں گے۔ حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔
قومی عجائب گھر آئندہ مرحلے کے دوران کئی عارضی نمائشیں منعقد کرے گا۔ بدھ 16 جون سے سنیچر 21 اگست تک عربی رسم الخط کی نمائش ہوگی جس میں عربی رسم الخط کے ہنر کے ارتقا کی کہانی اجاگر ہوگی اور عربی رسم الخط کے اصول بیان کیے جائیں گے۔ 
سعودی قومی عجائب گھر 1999 میں تعمیر کیا گیا تھا ۔مملکت کا اہم قومی ثقافتی مرکز ہے۔ یہ ریاض شہر کے المربع محلے میں کنگ عبدالعزیز ہسٹوریکل سینٹر کے مشرقی جانب واقع ہے۔

سعودی قومی عجائب گھر 1999 میں تعمیر کیا گیا تھا(فوٹو الوطن)

 عجائب گھر 8 ہالوں پر مشتمل ہے۔ اس میں کائنات کی تخلیق سے لے کرعصر حاضر تک دنیا کی تاریخ وار کہانی دکھائی گئی ہے۔ اس میں زیادہ زور جزیرہ عرب پر دیا گیا ہے۔ 
عجائب گھر کے نمایاں ہالوں میں الانسان، کائنات، قدیم عرب ریاستیں، اسلام سے پہلے کا دور، عہد نبوت، اسلام اور جزیرہ عرب، پہلی سعودی ریاست، دوسری سعودی ریاست، متحدہ سعودی عرب، حج اور حرمین شریفین ہیں۔
ہر ہال میں متعلقہ موضوع پر بنیادی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

شیئر: