Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج مملکت کے کون کون سے علاقے گرد وغبار کی زد میں رہیں گے؟

سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ اور الاحسا میں ہوگا (فوٹو: سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’منگل 15 جون کو متعدد علاقوں میں گردو غبار کے طوفان کی وجہ سے حد نظر محدود رہنے کا امکان ہے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’مشرقی ریجن، ریاض اور قصیم ریجنوں کے بعض مقامات منگل کو بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے۔ خراب موسمی حالات کا دائرہ نجران اور جنوب مغرب کے بالائی علاقوں کے مشرقی حصوں تک پھیل جائے گا۔‘
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ جیزان اور عسیر کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بحیرہ احمر کے تمام ساحلی مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی۔‘ 
بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ مغرب سے شمال مغرب کی جانب ہوگا۔ ہوا کی فی گھنٹہ رفتار 35 کلو میٹر تک ہوگی۔
جہاں تک خلیج عرب کا تعلق ہے تو وہاں ہواؤں کا رخ شمال سے مغرب کی طرف ہوگا۔ رفتار فی گھنٹہ 14 تا 40 کلو میٹر تک ہوگی اور لہریں دو میٹر تک اونچی ہوں گی۔ 
اخبار 24 کے مطابق ’مملکت میں منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ اور الاحسا میں 45 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔‘ 

شیئر: