Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو کہیں بارش اور کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 17 جون سے متعلق موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’جمعرات کو جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں تک پھیل سکتا ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے ساحلی مقامات پر بھی گرد آلود ہوائیں چلیں گی‘۔  
قومی مرکز نے بتایا کہ’ مشرقی ریجن خصوصا ریاض اور حدود شمالیہ میں متعدد مقامات پر گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔
’مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ دمام میں ہوگا اور سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودۃ اور القریات میں ہوگا‘۔ 

شیئر: