Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

   ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائےموت پرعمل درآمد

اپیل کورٹ نے بھی سابق عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک سعودی شہری کو جمعرات کو ریاض میں سزائے موت دے دی گئی- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  سعودی شہری احمد بن مناجی بن علی  نے اپنے ہم وطن عبداللہ بن محمد الشہرانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا-
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے قتل کے الزام میں مفرور شہری کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا تھا- کیس فوجداری عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پرعدالت نے اسے موت کی سزا سنادی تھی- 
 ابتدائی فیصلے پراپیل کورٹ اور اس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت کے ابتدائی فیصلے کی توثیق کردی تھی آخر میں ایوان شاہی نے  عدالتی فیصلے  پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا- 

شیئر: