Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والا شہری گرفتار

’گرفتار شدہ شخص نے معاشرتی آداب و اخلاق کے منافی حرکتوں کی بھی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ایک بچے کے ساتھ چھیڑ خانے کرکے  ویڈیو شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے اور عمر کی دوسری دہائی میں ہے‘۔
’مذکورہ شخص نے بچے کے ساتھ چھیڑ خانی کے علاوہ معاشرتی آداب و اخلاق کے منافی حرکتوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی‘۔
’ریاض پولیس نے اس کی شناخت کرکے گرفتار کیا ہے، وہ زیر تفتیش ہے اور قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی قوانین نے بچوں کے تحفظ اور حقوق کی ضمانت دی ہے، خلاف ورزی پر ضابطے کے مطابق سزائیں دی جائیں گی‘۔

شیئر: