Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 153 نئے کیسز، مکہ ریجن میں سب سے زیادہ مریض

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 19 جون کو کورونا کے نئے کیسز پھر ایک ہزار سے زیادہ سامنے آئے ہیں۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر گیارہ ہزار ہوگئی۔
سنیچر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 153 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 145 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 663 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 45 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 496 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 335 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 266 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
شرقیہ ریجن میں 148، عسیر ریجن میں 119، مدینہ ریجن میں 63، جازان ریجن میں 84، القصیم ریجن میں 45، نجران ریجن میں 27، تبوک ریجن میں 23، حائل ریجن میں 17، الباحہ ریجن میں 12، الحدود الشمالیہ میں 10 جبکہ الجوف ریجن میں 4 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 73 ہزار 112 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 54 ہزار 404 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: