Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کی معاونت پر 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ

وزارت داخلہ کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے خلاف کریک ڈاؤن کی مہم جاری ہے۔ (فوٹو عاجل)  
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ مملکت میں دراندازوں کو داخل کرانا اور انہیں کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا قانونی جرم میں شامل ہے۔ 
دراندازوں کو کسی بھی قسم کی معاونت کرنے والے کو 15 برس قید اور 10 لاکھ  ریال تک جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔ 
وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے سعودی ٹی وی الاخباریہ کو دیے جانے والے انٹرویو میں کہا  کہ ’دراندازوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی  معاونت اور انہیں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے والے کی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔ علاوہ ازیں اگر انہیں رہائشی سہولتیں فراہم کرنا بھی قانون شکنی میں شامل ہے۔‘
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے تمام ریجنز میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی مہم جاری ہے۔  
گرفتاری مہم کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ  کریک ڈاؤن میں شامل گراؤنڈ ٹیمیں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کرتی ہیں۔ 
دریں اثنا وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جاری مہم کے دوران ایک لاکھ 16 ہزار افراد کے مملکت میں غیر قانونی طور پرداخل ہونے کی کارروائی کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔ 

شیئر: