Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں 10 ہزار تفتیشی دورے، 465 خلاف ورزیاں، 42 دکانیں بند

ریجن میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ریستورانوں، کیفے اور باربر شاپس کے تفتیشی دورے کئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
باحہ ریجن میونسپلٹی نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 42 دکانیں سربمہر کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 10156 تفتیشی دورے ہوئے جن میں متعدد خلاف ورزیوں پر 465 جرمانے عائد کئے گئے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں نے ریجن بھر میں تفتیشی دورے کئے جن میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ریستورانوں، کیفے اور باربر شاپس وغیرہ میں ضابطوں کی پابندی کی نگرانی کی ہے‘۔
’ تمام دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وزارت صحت اوروزارت داخلہ کی ہدایات کی پابندی کریں‘۔
’تفتیشی ٹیموں کو واضح ہدایت ہے کہ جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری کارروائی کریں‘۔
’اس سلسلے میں کسی بھی دکان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق کارروائی ہوگی‘۔
 

شیئر: