Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے میں زخمی ایشیائی کو ایک لاکھ 23 ہزار درہم معاوضے کی ادائیگی

مقدمے کےاخراجات بھی فریق مخالف ادا کرے گا(فوٹو، امارات الیوم)
 راس الخیمہ سول کورٹ نے انشورنس کمپنی اور حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو حکم دیا ہے کہ وہ ایشیائی کارکن کو ایک لاکھ 23 ہزار 34 درہم  معاوضے کے طور پرادا کریں-  
الامارات الیوم کے  مطابق ایشیائی کارکن نے راس الخیمہ کی سول کورٹ میں  انشورنس کمپنی اور حادثے کے ذمہ دار فریق کے خلاف دعوی دائر کیا تھا جس میں مطالبہ کیا تھا کہ فریقین سے پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ دیں-
ٹریفک حادثے سے اسے مالی اور اخلاقی نقصان ہوا ہے- اس نے 12 فیصد قانونی چارہ جوئی کی لاگت بھی طلب کی تھی- 
ٹریفک حادثے میں مدعی زخمی ہوگیا تھا اور اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں- مدعی نے راس الخیمہ کے الصقر ہسپتال کی رپورٹ بھی پیش کی تھی-
عدالت نے  حکم دیا کہ انشورنس کمپنی 80 ہزار درہم بطور ہرجانے کے ادا کرے جبکہ 13 ہزار 34 درہم علاج اخراجات کی مد میں دے-  
عدالت نے ٹریفک حادثے کے ذمہ دار کو 30 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا مجموعی رقم ایک لاکھ 23 ہزار  34 درہم بن گئی- قانونی چارہ جوئی کے اخراجات الگ سے ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے-

شیئر: