Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں خواتین تفتیشی اہلکاروں نے متعدد دکانیں بند کرادیں

’ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے مالکان کو طلب کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی کے تحت کام کرنے والی خواتین تفتیشی اہلکاروں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانوں کو بند کرادیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’خواتین تفتیشی اہلکاروں نے شہر کی مختلف دکانوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کا دورہ کرکے حفاظتی تدابیر پر عمل کی نگرانی کی تھی‘۔
’دورے کے دوران سنگین خلاف ورزیوں پر متعدد دکانوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو نوٹس جاری کئے گئے‘۔

’معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو نوٹس جاری کئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)

’جن دکانوں کو بند کیا گیا ہے ان کے مالکان کو طلب کیا گیا ہے ، ان پر مقررہ جرمانے عائد کئے جائیں گے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کریں‘۔

شیئر: