Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے گھر کو کلینک میں تبدیل کرنے والی افریقی خاتون گرفتار

’غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے کلینک میں اسقاط حمل کا کام کرایا جاتا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے اپنے گھر میں کلینک چلانے والی ایک افریقی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ خاتون غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے کلینک میں اسقاط حمل کا کام کرتی تھی۔
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’خفیہ پولیس کے ذریعہ اطلاع ملی کہ ایک محلے میں افریقی خاتون اپنے ہم وطنوں کے علاوہ غیر قانونی طور پر مقیم دیگر تارکین کو طبی خدمات فراہم کرتی ہے‘۔
’اطلاع ملنے پر خفیہ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نگرانی کا کام شروع کیا اور شواہد جمع کئے‘۔
’بعد ازاں ضابطے کی کارروائی کی پابندی کرتے ہوئے مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں افریقی خاتون اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا‘۔
’خاتون کے گھر سے اسقاط حمل کے لئے استعمال کی جانے والی اشیا بھی ضبط ہوئی ہیں‘۔
 

شیئر: