Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے دفتر کا دورہ کیا

ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل کیو ڈونگیو سے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اطالوی دارالحکومت روم میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) کے صدر دفتر کا دورہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل کیو ڈونگیو سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے دنیا بھر میں انسانیت اور امدادی کوششوں سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں فوڈ سکیورٹی اور نیوٹریشن پر توجہ دی گئی۔
دونوں نے تباہی سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی جلد بحالی اور مہذب زندگی گزارنے میں مدد کے لیے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے ایف اے او کے سربراہ کو کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکے 68 ممالک میں مختلف قسم کے 1616 امدادی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں652 منصوبے فوڈ سکیورٹی اور نیوٹریشن سےمتعلق ہیں۔
ایف اے او کے اہلکار نے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکے ذریعے سعودی عرب کی ہیومینیٹرین کوششوں کی تعریف کی۔
 انہوں نے بغیر کسی امتیازی سلوک کے انسانوں کے دکھوں کو دور کرنے میں مدد دینے میں کردار ادا کرنے پر کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی تعریف کی۔
 کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے ایف اے او کے تعاون سے یمن میں خوراک اور زراعت کے پانچ منصوبے انجام دیئے ہیں جن کی مالیت 33 ملین ڈالر ہے۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 68 ممالک میں مختلف قسم کے 1616 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.3 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
 

شیئر: