Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں پلوں اور سرنگوں کی تعداد کتنی ہے؟

’مکہ مکرمہ میں 58 سرنگیں اور 59 پل ہیں، ان میں سے 20 پل مشاعر مقدسہ میں ہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
مکہ مکرمہ اور دیگر مقامات مقدسہ میں موجود سرنگوں اور پُلوں کا جال ٹریفک کی آمد و رفت کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان رعد الشریف نے کہا ہے  کہ ’مکہ مکرمہ اور دیگر مقامات مقدسہ میں کم و بیش 58 سرنگیں ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میونسپلٹی نے ان سرنگوں کی تیاری اور ان کی گنجائش بڑھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اب یہ حجاج کرام کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہیں‘۔
’ان میں کنٹرول سٹیشنز، ہوا گزارنے والے پنکھے، آگ بجھانے کے لیے اسٹیشن پمپس، بیک اپ جنریٹرز کے علاوہ نمی، گیس اور نگرانی سینسرز شامل ہیں‘۔
الشریف نے مزید بتایا کہ ’مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ میں 59 پل تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں 20 پل منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں واقع ہیں۔ ان کی لمبائی 6.6 کلو میٹر ہے‘۔
’سرنگوں اور پلوں کے اس نیٹ ورک کی نگرانی، دیکھ بھال اور مرمت کا کام خصوصی تکنیکی ادارے کے ذمے ہے۔ یہ ادارہ انجینئروں، سپروائزروں اور ماہر فنی عملے پر مشتمل ہے‘۔
’ اس کا مقصد حجاج بیت اللہ کو بہترین خدمات فراہم کرنا اور تمام اوقات میں اللہ کے مہمانوں کے لیے اطمینان بخش ماحول کو یقینی بنانا ہے‘۔
 

شیئر: