Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کا سلسلہ جمعرات سے پیر تک جاری رہنے کا امکان

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے بعض بالائی علاقے جازان، عسیر اور نجران ریجنوں میں بارش سے سیلاب کی صورتحال  پیدا ہوگئی ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ جمعرات سے پیر تک جاریرہنے کا امکان ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ  احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔

 بارش کا سلسلہ پیرتک جاررہنے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

محکمہ شہری دفاع نے  اپیل کی  کہ لوگ سیلاب والے اور نشیبی مقامات سے دور رہیں-۔ ایک بستی سے دوسری بستی آنے جانے میں مکمل احتیاط سے کام لیں اور ذرائع ابلاغ سے پیش کی جانے والی موسمی ہدایات کی پابندی کریں۔
موسمیات کے قومی مرکز کی تنبیہ کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ  جمعرات سے پیر تک جاری رہے گا۔ 

شیئر: