Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 1162 نئے کیسز رپورٹ، 15 اموات

جمعرات کو کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریاض میں ریکارڈ کیے گئے- (فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں جمعرات کو کورونا کے 1162 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے 15 افراد کی موت واقع ہوئی۔
اخبار 24 اور سبق کے مطابق وزارت صحت نے جمعرات  22 جولائی کو بتایا کہ کورونا کے نئے کیسز 1162 سامنے آئے جس کے بعد کل کیسز 5 لاکھ 14 ہزار  446 ہوچکے ہیں۔
کورونا سے صحت پانے والے افراد کی تعداد 1386 رہی جس کے بعد کل شفایاب افراد کی تعداد 4 لاکھ  95 ہزار 650 ہوچکی ہے۔

اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 8130 ہوچکی ہے- (فوٹو اخبار 24)

جمعرات کو کورونا سے اموات 15 ہوئیں جس کے بعد کل  تعداد  8 ہزار  130 ہوگئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد  10 ہزار  666 ہے جبکہ انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد  1362 ہے۔
جمعرات کو کورونا کے  سب سے زیادہ مریض ریاض میں (285) رہے- اس کے بعد مکہ مکرمہ میں 211، الشرقیہ میں 158، عسیر میں  131، قصیم میں 96، جازان میں 72، مدینہ منورہ میں 57، نجران میں  56، حائل میں  44، باحہ میں  18، تبوک میں  16، شمالی حدود میں 14 اور الجوف میں 4 مریض ریکارڈ پر آئے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں عید پارٹیوں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: