Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 آن لائن کسٹمر سروس کی سعودائزیشن، فیصلے پر آج سے عمل درآمد

فیصلہ سعودی لیبر مارکیٹ میں تمام اداروں کے ملازمین پر لاگو ہوگا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ’ آن لائن کسٹمر سروس میں سعودائزیشن کے فیصلے پر یکم اگست 2021 سے عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔‘
یہ فیصلہ سعودی لیبر مارکیٹ کے تمام اداروں کے بالواسطہ یا بلاواسطہ تمام ملازمین پر لاگو ہوگا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ’ اس پروگرام آن لائن کسٹمر سروس میں سعودی شہریوں کو متعدد ملازمتیں ملیں گی۔‘
  وزارت نے یہ فیصلہ مختلف پیشوں کی سعودائزیشن کے ایک جامع پروگرام کے تحت کیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت افرادی قوت نے وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ افرادی فنڈ، کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی کے ساتھ  معاہدے کیے ہیں۔
وزارت افرادی قوت کے اس فیصلے کا مقصد آن لائن کسٹمر سروس کے کمیونیکیشن سینٹرز کی تمام ملازمتیں سعودیوں کے لیے خاص کرنا ہے۔
اس میں ٹیلیفونک رابطے یا ای میل یا سوشل میڈیا یا مکالمے کے دیگر وسائل کے توسط سے  کی جانے والی تمام ملازمتیں شامل ہیں۔ 

شیئر: